انتخابات قریب آنے پر ڈی پی جے عوامی سروے میں ایل ڈی پی اور ہاشیموتو کی جماعت کے پیچھے

حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان انتخابات، جو نومبر کے شروع میں ہونا متوقع ہیں، سے قبل ووٹروں کی منشا جاننے کے ایک سروے میں اپنی بڑی حریف لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) سے پیچھے رہی، جو وزیر اعظم یوشیکو نودا کے لیے ایک برا شگون ہے۔

ڈیمو کریٹس نے 2009 میں ایل ڈی پی کے قریباً نصف صدی کے بلا تعطل اقتدار کے بعد اس وعدے پر عنانِ حکومت سنبھالا تھا کہ جاپان میں اندازِ حکومت بدل دیا جائے گا۔

تین سال اور تین وزرائے اعظم کے بعد، ناقدین کہتے ہیں کہ ڈی پی جے پالیسی سازی پر بیوروکریٹس کا قبضہ ختم کرنے اور صارفین و کارکنوں کو مزید روپیہ فراہم کرنے کے وعدے پورے کرنے میں زیادہ تر ناکام رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.