اے کے بی 48 کے شنگھائی سسٹر گروپ کے لیے 38,000 لڑکیوں کی درخواستیں

ٹوکیو: سیاسی طور پر جاپان اور چین کے تعلقات چاہے سین کاکو جزائر پر کشیدگی کا شکار ہوں، تاہم فن و تفریح کی دنیا ایک الگ ہی کہانی سناتی ہے۔

چینی میڈیا نے منگل کو اطلاع دی کہ پورے چین سے قریباً 38,000 لڑکیوں نے ایس این ایچ 48 کی اولین 16 رکن بننے کے لیے درخواستیں دیں ہیں، جو انتہائی مقبول جاپانی آئڈل گروپ اے کے بی 48 کا سسٹر گروپ ہو گا۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، درخواستوں کا آغاز جولائی کے شروع سے ہوا اور 30 اگست تک جاری رہیں۔

ایس این ایچ 48 کے شنگھائی دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ درخواستوں کے پہلے دن آفیشل ویب سائٹ کریش ہو گئی تھی چونکہ بہت زیادہ لوگ اس تک رسائی کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ انٹرویو اس مہینے چینگ ڈو، ہانگ ژو، گوآنگ ژو، بیجنگ اور شنگھائی میں کیے جائیں گے تاکہ تعداد کو 1000 تک محدود کیا جا سکے جنہیں آڈیشن کے ذریعے نومبر تک 16 خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.