ٹوکیو: وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ جاپان کا دفاعی بجٹ اگلے سال نصف صدی کی سب سے بڑی کٹوتی پیش کرے گا، تاہم ٹوکیو دور دراز کے جزائر کے دفاع میں مدد کے ساز و سامان میں نئی سرمایہ کاری کرے گا۔
دور دراز کے جزائر کے دفاع پر توجہ ایسے وقت سامنے آ رہی ہے جب جاپان کے اپنے ہمسایہ ممالک چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات تیزی سے انحطاط کا شکار ہوئے ہیں جن کی وجہ ان کے مابین موجود سمندروں میں موجود ننھے ننھے جزیرچے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اس نے یکم اپریل کو شروع ہونے والے اگلی مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز میں 4.59 ٹریلین ین کی درخواست کی ہے، جو موجودہ سال سے 1.3 فیصد کم ہے۔
یہ دفاعی بجٹ میں مسلسل 11 ویں سال اور 58 سال میں سب سے زیادہ شرح فیصد کمی ہو گی۔ ایک وزارتی اہلکار نے کہا، ہر جزیرے پر فوجی تعینات کرنا قابل عمل نہیں ہے۔
جاپان جنوب بحر چین میں واقع جزیرچوں کے جھگڑے پر چین کے ساتھ علاقائی تنازع میں الجھا ہوا ہے، جن پر دونوں ممالک دعوی کرتے ہیں۔
وزارت دفاع کی بجٹ درخواست میں، قریباً 21 ارب ین سائبر حملوں کے خلاف صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔