خشک اگست کی وجہ سے کانتو میں پانی کا استعمال محدود کیا جا سکتا ہے، وزارت

ٹوکیو: وزارت ارضیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ و سیاحت کا کہنا ہے کہ دریائے تونیگاوا کے ڈرینیج سسٹم، جو ٹوکیو میٹروپلیٹن ایریا کے لیے پانی کا بڑا ذریعہ ہے، میں اگست میں غیر معمولی طور پر کم بارشوں اور زیادہ درجہ ہائے حرارت کی وجہ سے پانی کی سطح کم ہو گئی ہے۔

وزارت کے کانتو علاقائی ترقی بیورو نے جمعہ کو کہا کہ دریائے تانیگاوا کے نظام کے آٹھ ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونے کی شرح میں 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جو تیسری سب سے کم ریکارڈ شدہ شرح ہے۔

بیورو کے مطابق، اس نظام کا سب سے بڑے ڈیم، یاگیاساوا ڈیم واقع صوبہ گونما، کو نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے سطح سمندر سے 816.8 میٹر کی اونچائی پر پانی کی سطح درکار ہوتی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح، سطح سمندر سے 818.93 میٹر اونچی ہے، جو گذشتہ روز کے مقابلے میں 56 سینٹی میٹر گر چکی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.