ہنڈا نے قیمتی دھاتوں کا استعمال قابل ذکر حد تک کم کرنے کے لیے نیا عمل انگیز تیار کر لیا

ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو نے ایک نیا عمل انگیز تیار کیا ہے جو رہوڈیم کا استعمال 50 فیصد تک کم کر دیتا ہے، جو کہ ایک عمل انگیز میں استعمال ہونے والی قیمتی دھات ہے۔ ہنڈا اپنے عمل انگیز مادوں کے لیے قیمتی دھاتوں کا استعمال کم کرنے کی کوششوں میں جٹا ہو ا ہے، اور اس نے شمالی امریکی اکارڈ کے نئے ماڈل میں کامیابی سے ایک نیا عمل انگیز عملی طور پر لاگو کیا ہے جس میں پلاٹینم کی ذرا سی مقدار بھی موجود نہیں ہے۔

نیا تیار شدہ عمل انگیز پلاڈیم کو آکسیجن کے انجذاب اور اخراج  کا عمل تیز کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے خارج ہونے والے مادوں کی صفائی میں رہوڈیم (پلاٹینم کی ایک قسم) کا استعمال کم ہو جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.