کانتو ریجن میں پانی پر پابندیاں نافذ

ٹوکیو: کانتو ریجن میں 11 سال میں پہلی مرتبہ منگل کو پانی کے استعمال پر پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔ علاقے کے رہائشیوں اور کاروباروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پانی کا استعمال 10 فیصد تک کم کریں۔

ٹوکیو: وزارت ارضیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ و سیاحت کے کانتو علاقائی ترقیاتی بیورو نے کہا کہ یہ پابندیاں ضروری ہو گئی تھیں چونکہ  دریائے تونیگاوا کے ڈرینیج سسٹم، جو ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا کے لیے پانی کا بڑا ذریعہ ہے، میں اگست میں غیر معمولی طور پر کم بارشوں اور زیادہ درجہ ہائے حرارت کی وجہ سے پانی کی سطح کم ہو گئی ہے۔

بیورو نے کہا کہ پچھلے جمعہ سے دریائے تانیگاوا کے نظام کے آٹھ ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونے کی شرح میں 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو اس عرصے کے لیے تیسری سب سے کم ریکارڈ شدہ شرح ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش اب 2001 کی کے برابر ہیں جب آخری بار پانی کے استعمال پر پابندیاں نافذ کی گئی تھیں۔

یہ پابندیاں ٹوکیو میٹروپولیٹن علاقے کے ساتھ ساتھ چیبا، سائیتاما، ایباراکی، گونما اور توچیگی کے صوبوں پر نافذ ہوں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.