گوام اور جاپان کے مابین 5.8 شدت کا زلزلہ

ہاگاتنا، گوام: امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ گوام اور جاپان کے مابین 5.8 شدت کا ایک زلزلہ آیا۔

بدھ کو علی الصبح آنے والے اس زلزلے کا مرکز ہاگاتنا، گوام سے 155 کلومیٹر جنوب مغرب اور کامن ویلتھ آف ناردرن مارشین آئی لینڈز کے سائیپان جزیرے سے 289 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے مرکز کی گہرائی 6 میل سے زیادہ تھی۔ فوری طور پر نقصانات یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔

ہفتہ کو علی الصبح بھی 5.0 شدت کا ایک زلزلہ آیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.