ہانگ کانگ: جاپان مخالف مظاہرین نے بدھ کو ہانگ کانگ میں پولیس کے ساتھ دھینگا مشتی کی جب وہ ٹوکیو کی جانب سے جنوبی بحر چین میں واقع متنازع جزائر کی خریداری کے فیصلے کے بعد جاپانی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔
15 کے قریب مظاہرین نے جاپان مخالف نعرے لگائے، جاپانی پرچم نظر آتش کیے اور جاپانیوں سے وہ جزائر چھوڑ کر نکل جانے کو کہا، جن پر چین، جاپان اور تائیوان تینوں ممالک دعوا کرتے ہیں۔
تسانگ کِن شِنگ، جو ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ایکٹوسٹوں کے اس گروہ میں تھا جو پچھلے ماہ ان جزائر پر اترے اور چینی تائیوانی پرچم بلند کیے، نے کہا، “ہم شدید غصے میں ہیں”۔
ٹوکیو نے پیر کو ان جزائر، جنہیں جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے، کو 2.05 ارب ین کے عوض خریدنے پر اتفاق کیا تھا، جس سے بیجنگ نے فوری طور پر علاقے میں اپنی دو گشتی کشتیاں بھیج دیں۔
تسانگ نے رپورٹروں کو بتایا، “جاپان دیاؤ یو جزائر کے ایشو کے ذریعے عوامی جذبات پھر سے بھڑکا رہا ہے، چناچہ میرا خیال ہے کہ تمام چینی لوگ غصے میں ہیں”۔