ٹوکیو کی حکومت کی جانب سے زلزلے ہلاکت خیزی کم کرنے کے لیے اقدامات کی نقاب کشائی

ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت ہنگامی حالات کی ہدایات پر نظر ثانی کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ دارالحکومت کے عین نیچے زلزلہ واقع ہونے کی صورت میں ممکنہ اموات کی تعداد 60 فیصد تک کم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

حکومتی ماہرین نے اپریل میں مفروضہ قائم کیا کہ بدترین صورتحال میں، ٹوکیو میں زلزلے کی صورت میں 9600 اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی کہ 30,000 تک عمارتیں آگ یا گیس کے دھماکوں سے مکمل طور پر تباہ ہو سکتی ہیں اور 8.5 ملین لوگ یا تو پھنس جائیں گے یا انہیں اپنے گھروں سے سے بے گھر ہونا پڑے گا۔

اس کے نتیجے میں ایک حکومتی ٹاسک فورس کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ اموات کی تعداد میں 6000 کی کمی اور گرنے والی عمارات کی تعداد میں 20,000 کی کمی کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

ٹوکیو کے شہری اہلکاروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لکڑی کی عمارات سے کھچا کھچ بھرے ہوئے علاقوں میں آگ بجھانے اور آگ لگنے سے روکنے والا سامان کی تنصیب اور عمارتی مالکان میں زلزلہ مزاحم ساختی بہتریوں کو فروغ دے کر وہ ممکنہ اموات کی تعداد کم کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

ایک ترجمان نے کہا، ٹوکیو کا عزم ہے کہ زلزلے کی صورت میں 60 دن کے اندر 95 فیصد بجلی اور پانی کی خدمات کی مرمت کرکے انہیں بحال کر دیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.