ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، چین کے لیے جاپان کے نو تعینات شدہ سفیر منگل کو ٹوکیو میں گر پڑے اور بے ہوش گئے۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، شانیچی نیشی میا، جنہیں منگل کو باضابطہ طور پر تعینات کیا گیا تھا، جاپانی دارالحکومت میں بیمار پڑ گئے۔ کیودو نیوز نے بے نام حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ نیشی میا بے ہوش رہے۔
60 سالہ نیشی میا بلحاظ کیرئیر سفارتکار ہیں اور ایک ایسے وقت اُئی چیرو نیوا کی جگہ لے رہے ہیں جب جاپان اور چین کے تعلقات مشرقی بحر چین میں متنازع جزائر کی لڑی پر کشیدگی کا شکار ہیں۔
نیوا نے جاپان میں یہ کہہ کر رونگٹے کھڑے کر دئیے تھے کہ ٹوکیو کے قوم پرست گورنر کی جانب سے جزائر کو خریدنے کا منصوبہ چین اور جاپان کے مابین بحران کا باعث بن سکتا ہے، جس سے اقتصادی تعلقات درہم برہم ہو سکتے ہیں۔