ٹوکیو: نئی ایٹمی سیفٹی ایجنسی کے سربراہ نے جمعرات کو مقامی حکومتی اہلکاروں سے ملاقات کے لیے فوکوشیما کا دورہ کیا۔
تابکاری کی طبیعیات کے ماہر سونیچی تاناکا نیوکلیئر ریگولیٹری ایجنسی کے سربراہ ہیں، جو آزاد باڈی ہے جسے 19 ستمبر کو شروع کیا جائے گا۔ حکومت کو امید ہے کہ نئی سیفٹی باڈی کا قیام موجودہ دو باڈیوں سے اعتماد میں زیادہ اضافہ کرے گا۔ مذکورہ دونوں نگران باڈیوں کو توانائی کی صنعت کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
67 سالہ تاناکا، جو کیبنٹ آفس کے اٹامک انرجی کمیشن کے سابق نائب سربراہ ہیں کو چار دوسرے امیدواروں کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا، جن میں ایک ری ایکٹروں کا ماہر، ایک تابکاریات کا ماہر، ایک اقوام متحدہ کے لیے سابقہ سفیر اور ایک ماہر زلزلیات شامل ہیں۔
جمعرات کو تاناکا فوکوشیما کے نائب گورنر ماساؤ اُچی ہوری سے ملے جنہوں نے ان سے یہ بات یقینی بنانے کو کہا کہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر “ہوا کی طرح” گزر نہ جائے اور بھولی بسری داستان نہ بن جائے۔