ازومی کی ین پر قابو پانے کے لیے فاریکس مداخلت کی تنبیہ

ٹوکیو: وزیر خزانہ جون ازومی نے جمعہ کو مہنگے ین کو لگام ڈالنے کے لیے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کی تنبیہات کا پھر سے اعادہ کیا، جب فیڈرل ریزو بانڈ کی خریداری کے منصوبے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

ازومی نے ان خیالات کا اظہار ٹوکیو میں رپورٹروں کے سامنے کیا جب جمعرات کو نیویارک میں لین دین کے دوران ایک وقت پر ڈالر سات ماہ کی شرح 77.13 ین پر آ گیا۔ “یہ وہ موقف ہے جو میں اپنانا جاری رکھوں گا۔”

کئی ماہ سے جاپانی اہلکاروں نے ایسی تنبیہات میں اضافہ کر دیا ہے کہ وہ فارکیس منڈیوں میں مداخلت کر دیں گے تاکہ یونٹ کو زبانی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

اگرچہ تنبیہات کے باوجود ین مہنگا ہی رہا ہے، تاہم جمعے کے تبصروں کا بظاہر کچھ اثر ہوا چونکہ نیویارک کی جمعرات کو آخری قدر 77.48 کے مقابلے میں جمعہ کو ٹوکیو میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 77.59 ین ہو گئی۔

اہلکاروں نے ستمبر 2010 سے فاریکس منڈیوں میں چار بار مداخلت کی ہے، تاہم ہر بار ڈالر میں آنے والی ابتدائی تیزی آہستہ آہستہ زائل ہو گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.