اپنے بچے کو بھوکا مارنے پر آدمی کو 12 سال قید

چیبا: ایک آدمی کو 12 سال کی قید سنائی گئی ہے جس کا 2 سالہ بیٹھا پچھلے برس ان کے گھر واقع کاشیوا، صوبہ چیبا میں فاقہ زدگی سے ہلاک ہو گیا تھا۔

فیصلے کے مطابق 29 سالہ یوزو کوساکا اور اس کی 39 سالہ بیوی ساتومی اپنے بچے سوشی کو مناسب غذا کی فراہمی میں ناکام رہے، جس کا نتیجہ بالآخر 2 سال 10 ماہ کی عمر میں اس کی فاقہ زدگی سے موت کی صورت میں نکلا۔ انہوں (استغاثہ) نے یہ بھی کہا کہ سوشی بال اور اپنے ڈائپر سے کاغذ کھانے کی وجہ سے آنتوں کی بندش میں بھی مبتلا تھا۔

بچے کے والدین پر غفلت کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.