متنازع جزائر کے قریب 6 چینی جہازوں کی موجودگی کا سراغ

ٹوکیو: جمعہ کو چھ چینی جہاز متنازع چٹانی جزائر کے ایک سلسلے کے گرد پانیوں میں پہنچ گئے، جبکہ بیجنگ کہہ رہا ہے کہ یہ جزائر کے گرد “قانون نافذ کرنے” کے لیے ہیں، جنہیں جاپان نے قبل ازیں اس ہفتے قومیا لیا تھا۔

چین میں رہنے والے یا وہاں کا سفر کرنے والے جاپانیوں کو حملے یا حراساں کرنے کے واقعات کے بعد شنگھائی، جو جاپانی کاروباروں کے لیے مرکز اور مقبول سیاحتی مقام ہے، کے قونصل خانے نے زیادہ محتاط ہونے کا کہا ہے۔

ٹوکیو نے چینی سفیر کو بلا کر اس عمل پر احتجاج کیا جسے وہ اپنے زیر انتظام سیناکو کہلانے والے جزائر کے علاقائی پانیوں میں دراندازی گردانتا ہے، تاہم جن  پر بیجنگ بھی دعوی کرتا ہے اور ان جزیرچوں کو دیاؤ یو کے نام سے پکارتا ہے۔

بیان کے مطابق، “نگرانی کے جہازوں کے دو چینی بحری بیڑے 14 ستمبر، 2012 کو دیاؤ یو جزائر اور ملحقہ جزائر کے قریبی پانیوں میں  پہنچ گئے تاکہ گشت اور قانون کا نفاذ شروع کر سکیں”۔ “ہمیں مضبوط امید ہے کہ چینی حکومت اس صورتحال کا جواب مناسب اور پُر سکون انداز میں دے گی۔”

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے کہا کہ وزارت خارجہ نے چینی سفیر چینگ یونگ ہُوا کو طلب کیا تاکہ احتجاج ریکارڈ کروایا جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان، دی پیپلز ڈیلی نے جمعہ کو ٹوکیو کے افعال کو چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اس کے شہریوں کی برملا ہتک قرار دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.