حملوں کے بعد جاپان کی چین میں شہریوں کو وارننگ

بیجنگ: جنوبی بحر چین کے متنازع جزائر پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک جاپانی سفارتکار نے جمعہ کو کہا کہ جاپان نے حملے یا دھمکانے کے چھ “سنجیدہ” نوعیت کے واقعات کے بعد چین میں اپنے شہریوں کو حفاظتی وارننگ جاری کر دی ہے۔

مالیاتی مرکز شنگھائی میں یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب جاپانی حکومت نے متنازع جزائر کی خریداری کی تکمیل کا اعلان کیا، جن کا انتظام وہ سنبھالتی ہے اور انہیں سینکاکو کہہ کر پکارتی ہے، تاہم جن پر چین دیاؤ یو کے نام سے دعوی کرتا ہے۔

سفارتکار نے کہا کہ جاپانی حکومت نے جمعرات کو وارننگ جاری کی اور شنگھائی کے کچھ واقعات کی تفصیلات بھی جاری کیں، جو 60,000 سے زیادہ جاپانی شہریوں کا گھر ہے۔

قونصل خانے نے ایک بیان میں کہا، “جاپانی حکومت نے چینی حکومت سے بارہا کہا ہے کہ وہ جاپانی شہریوں اور کمپنیوں کی حفاظت یقینی بنائے”۔

جاپانی سفارتکار، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کو کہا تھا، نے کہا کہ ایسے حفاظتی اقدامات میں رات کے وقت محتاط رہنا، عوامی جگہوں سے دور رہنا اور عوامی مقامات پر جاپانی زبان بولنے سے احتراز کرنا شامل ہیں۔

مظاہروں کے تازہ ترین واقعات اس وقت سامنے آئے جب جاپانی حکومت نے اس ہفتے متنازع لڑی کے تین جزائر کو قومیا لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.