تورو ہاشیموتو: جاپان کا آئندہ متوقع بادشاہ گر

ٹوکیو: وہ لال بیگوں کی تعریف کرتا ہے، ایک بار اس نے مبینہ طور پر آن ائیر ٹی وی کی ایک شخصیت کو حاملہ کرنے کی پیشکش بھی کی اور وہ اقتدار کی ہوس کا کھلے عام اعتراف کرتا ہے۔ اور ہاں، وہ سمجھتا ہے کہ جاپان کو آمریت کی ضرورت ہے۔

ملک کے مقبول ترین سیاستدانوں میں سے ایک، تورو ہاشیموتو کی دنیا میں خوش آمدید، اوساکا کا 43 سالہ مئیر جو جاپان کے سیاسی نظام کو اس کی بنیادوں تک ہلا رہا ہے۔

ابھی تک دائت کے سات اراکین نے اس کی کشتی میں سوار ہونے اور نیپون اِشِن نوکائی (جاپان بحالی تنظیم) کا رکن بننے کے ارادے کا اعلان کیا ہے، جو ایک نئی قومی سیاسی جماعت ہے جسے ہاشیموتو شروع کرنے جا رہا ہے۔

ہاشیموتو کو اکیلی ماں نے ہی پروان چڑھایا، جبکہ اس کے برگشتہ باپ نے اپنے غیر اہم ساتھی گینگسٹروں سے لیے گئے قرض کے باعث اپنی جان لے لی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.