ہرجائی مرد نے سابقہ گرل فرینڈ کی بیٹی اغوا کر لی

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو تاچی کاوا کے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی 3 سالہ بچی کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق، توشی جی ماتسوؤ نامی 34 سالہ مشتبہ پر نابالغ کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا جب وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے اپارٹمنٹ میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گیا، جس کی عمر 20 کے پیٹے میں ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اتوار کو رات 10:40 کے قریب بالکنی کے راستے داخل ہوا اور اس کی بیٹی کو اٹھا لیا۔

پولیس کی جانب سے تلاشی کی کاروائی شروع کی گئی، جس کے بعد آدمی بچی کے ساتھ اپنی کار میں پایا گیا جو کونیتاچی کے ایک سہولتی اسٹور کے کار پارک میں کھڑی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماتسوؤ نے کار کے دروازے مقفل کر لیے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ افسروں کو بچی کی مدد کرنے کے لیے کار کی کھڑکیاں توڑنا پڑیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچی اس واقعے میں زخمی نہیں ہوئی۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ماتسوؤ نے پولیس کو کہا، “وہ عورت مجھے نظر انداز کر رہی تھی اور میں اسے واپس چاہتا تھا، چناچہ میں نے اس کی بچی کو اٹھا لیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.