ٹوکیو: چینی میڈیا کی جانب سے 1000 چینی ماہی گیر کشتیوں کے بیڑے کی متنازع جزائر کی جانب روانگی کی اطلاعات کے بعد جاپان نے منگل کو کہا کہ وہ جنوبی بحر چین کے ان جزائر کے گرد اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے۔
جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ابھی تک وہ ماہی گیر کشتیوں کی آمد کی تصدیق نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے صبح 7 بجے سے ذرا قبل ایک چینی ماہی گیر گشتی جہاز کو متنازع جزائر کے قریبی پانیوں میں دیکھا تھا۔
جاپانی حکومت نے چینی ماہی گیر کشتیوں کی حرکات و سکنات کی نگرانی کے لیے معلومات کے حصول کا ایک آپریشن قائم کر دیا ہے۔ تاہم کشتیاں ٹائیفون کی وجہ سے لیٹ بھی ہو سکتی ہیں جس نے پیر کو جنوبی کوریا کو زد پر لے رکھا تھا۔