بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ جزائر کے گروپ، جن پر چین اور جاپان دونوں دعوی کرتے ہیں، پر دو جاپانی لگنے والے لوگوں کا اترنا اشتعال انگیز تھا اور اس نے ٹوکیو سے اس کی شکایت کی ہے۔
وزارت کے ترجمان ہونگ لی نے ایک بیان میں کہا، “جاپانی دائیں بازو والوں کا چینی علاقے دیاؤ یو جزائر پر غیر قانونی طور پر اترنا انتہائی اشتعال انگیز اقدام اور چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا”۔
“ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ تنازع کو بڑھانے والے تمام افعال پر موثر پابندیاں لگائے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین مزید اقدامات کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے،” انہوں نے مزید اضافہ کیا۔
ٹوکیو میں جاپانی حکومت نے تصدیق کی کہ دو جاپانی ایکٹوسٹ جزائر پر اترے تھے۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے لڑی کے سب سے بڑے جزیرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹروں کو بتایا، “دو جاپانی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب اُتسوری جیما پر اترے”۔