فوجتسو نے اینڈرائڈ 4.0 ٹیبلٹ متعارف کروا دیا

ٹوکیو: فوجتسو نے منگل کو کاروباری استعمال کے لیے اسٹائلسٹک M532/EA4  اینڈرائڈ 4.0 ٹیبلٹ کے اجراء کا اعلان کیا۔

یہ ٹیبلٹ چار کور والے پروسیسر، 10.1 انچ اسکرین، 13.4 گھنٹوں کی بیٹری لائف، اور دوسری خصوصیات پر مشتمل ہے جو زیادہ سے زیادہ افادیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور یہ سب کچھ صرف 560 گرام وزن میں سمویا ہوا ہے، جبکہ یہ امریکی فوج کے سخت معیارات کے مطابق سختیاں جھیلنے کی استطاعت رکھتا ہے۔ یہ بہترین گشتی خصوصیات اسے کئی قسم کے کاروباری ماحولوں کے لیے مثالی ساتھی بنا دیتی ہیں، مثال کے طور پر گاہکوں کے دورے پر فروختی آلے کے طور پر استعمال کرنا، یا گشتی پریزنٹیشن آلے کے طور پر اعلی تصویری معیار کی ویڈیو کیٹلاگ دکھانے کے لیے استعمال کرنا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.