جاپان نے امریکی اوسپرے طیاروں کو پرواز کے لیے محفوظ قرار دے دیا

ٹوکیو: جاپان نے متنازع طیارے ایم وی 22 اوسپرے کو اگلے ماہ سے ملک کے اوپر پرواز کی اجازت دے دی ہے، جب آزمائشوں سے ثابت ہوا کہ دوغلا امریکی طیارہ کئی ایک حادثات کے باوجود محفوظ ہے۔

اس سال کے شروع میں دو بار کریش ہونے کے بعد حفاظتی خدشات کے باعث سخت عوامی مخالفت کے باوجود امریکہ ٹیڑھے روٹر والا طیارہ، جو ہیلی کاپٹر کی طرح بلند ہو سکتا ہے لیکن طیارے کی طرح پرواز کر سکتا ہے، اوکی ناوا میں تعینات کرنے کی اجازت کا طلبگار تھا۔

وزیر دفاع ساتوشی موریموتو نے بدھ کو کہا، “کریش ہونے کی تحقیقات کے حتمی نتائج نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر نما طیارہ محفوظ ہے اور امریکہ اکتوبر میں کسی وقت ان کی تعیناتی شروع کرے گا”۔

انہوں نے وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا کے ہمراہ رپورٹروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، “ہم نے تصدیق کی ہے کہ دونوں حادثات انسانی غلطی کے وجہ سے ہوئے نہ کہ طیارے کے نظام میں نقص یا تکنیکی نقص کے باعث”۔

مراکش میں اپریل میں اوسپرے کے کریش ہونے سے دو امریکی میرینز مر گئے تھے، جبکہ جون میں فلوریڈا میں ہونے والے ایک حادثے نے پانچ زخمی کر دئیے۔ محکمہ دفاع اسے حتمی طور پر فوتینما میں تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو اوکی انوا میں واقع میرینز کارپس ائیر اسٹیشن ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.