نودا ممکنہ طور پر نیویارک سے واپسی پر کابینہ میں رد و بدل کریں گے

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے عندیہ دیا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ سے واپسی کے بعد کابینہ میں رد و بدل کریں گے۔

نودا کی نیویارک کے لیے روانگی 24 ستمبر کو طے ہے اور وہ 27 ستمبر کو واپس آئیں گے۔ تاہم، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ 21 ستمبر کو منعقدہ ہونے والے  ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سربراہی انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہوتے ہیں یا نہیں۔ نودا کو سابق وزیر امور داخلہ کازوہیرو ہاراگوچی، سابق وزیر زراعت ہیروتاکا آکاماتسو، اور ایک اور سابق وزیر زراعت میچی ہیکو کانو کی جانب سے مقابلے کا سامنا ہے۔

نودا نے پیر کو رپورٹروں کو بتایا کہ ایوانِ زیریں کے انتخابات امکانی طور پر نومبر میں منعقد ہوں گے اور کچھ لوگوں کی تبدیلی ضروری ہو گی تاکہ ڈی پی جے اقتدار میں رہ سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.