ٹوکیو: وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا نے پیر کو کہا کہ ٹوکیو اور واشنگٹن اتفاق کرتے ہیں کہ جنوبی بحر چین میں متنازع جزائر، جن پر چین اور جاپان کا دعوی ہے، جاپان امریکہ سلامتی معاہدے میں شامل ہیں۔
گیمبا نے امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا سے ٹوکیو میں ملاقات کے بعد رپورٹروں کو بتایا،”میں اس موضوع کو آج سامنے نہیں لے کر آیا، بلکہ یہ جاپان اور امریکہ کے مابین باہمی طور پہلے سے مانی ہوئی بات ہے کہ (یہ جزائر) معاہدے میں شامل ہیں”۔
یہ خیالات بیجنگ اور ٹوکیو کے مابین جزائر کے تنازع پر بلند ہوتی کشیدگی کے دوران سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے درجنوں چینی شہروں میں ویک اینڈ کے دوران مظاہرے بھڑک اٹھے۔
“یہ انتہائی قابل افسوس بات ہے کہ جاپان مخالف مظاہرے اتنے بڑے پیمانے پر وقوع پذیر ہو رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اور مظاہرین میں سے کچھ پر تشدد ہو جاتے ہیں، جس سے جاپان سے متعلق کمپنیوں کو اچھا خاصا نقصان پہنچا ہے۔ میں ایک بار پھر چینی حکومت سے کہوں گا کہ وہ مناسب اقدامات اٹھائیں۔ میں یہ مطالبہ پھر سے دوہرانا چاہوں گا کہ امن و امان قائم کیا جائے،” گیمبا نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا، “جاپان اور چین کے مابین تعلقات میں اہم چیز یہ ہے کہ غلط فہمی اور غلط رائے قائم کرنے سے اجتناب برتا جائے”۔