تائیوان میں مظاہرین نے جاپانی جھنڈا جلا دیا

تائپے: مشرقی بحر چین میں واقع جزائر پر غصہ چین سے سے آگے نکل گیا، اور منگل کو ڈاؤن ٹاؤن تائپے میں 100 سے زیادہ تائیوانی ایکٹوسٹوں نے ایک مظاہرے کے دوران جاپانی جھنڈا جلا ڈالا۔

چھوٹی یونین پارٹی کے ترجمان اور مظاہرے کے منتظمین میں سے ایک نے کہا، “جب مین لینڈ میں رہنے والے ہمارے ہم وطن دیاؤ یو جزائر کی حفاظت کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں، تو ہم تائیوانی لوگ کیسے خاموش رہ سکتے ہیں”۔

تائیوان، چین اور جاپان تینوں ان غیر آباد جزائر پر دعوی کرتے ہیں، جو اوکی ناوا کے دارالحکومت ناہا سے 400 کلومیٹر اور تائیوان سے 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں۔

تائیوانی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متنازع جزائر کے حصول کے لیے چین سے تعاون کیا جائے، جو ان کے خیال میں جاپان نے “چرا” لیے، اور انہوں نے امریکہ پر ٹوکیو کی مدد کا الزام عائد کیا۔

یونین پارٹی کے ترجمان، جس نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کیا، نے کہا، “امریکیوں کو جاپان کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنے سے باز آ جانا چاہئے اور جاپانیوں کو بھی پیچھے ہٹ جانا چاہئے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.