ٹوکیو: ایپل کے آئی فون 5 جمعہ کو پورے جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ بہت سے اسٹوروں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم بظاہر ہر کوئی اسمارٹ فون کے لے ادائیگی کرنے کے موڈ میں نہیں تھا۔
پولیس نے اطلاعات وصول کیں کہ کانسائی کے علاقے اور صوبہ شیگا میں 226 آئی فون 5 ہینڈ سیٹ چوری کر لیے گئے۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، 116 ہینڈ سیٹ اوساکا کے نیشی وارڈ میں سافٹ بینک کے اسٹور سے چوری کیے گئے، 33 اوساکا میں کے ڈی ڈی آئی کے اسٹور سے، 42 ساکائی میں آؤُ آؤُ کے اسٹور سے اور 40 کوبے میں واقع اس کے اسٹور سے، 116 اوساکا کےا سٹور سے اور بقیہ کوبے، ہیوگو اور شیگا میں واقع اسٹورز سے چوری کیے گئے۔
پولیس نے کہاں کہ چوروں نے رات کے وقت سافٹ بینک کے اسٹور میں نقب لگائی۔ پولیس نے کہا کہ نگرانی کے کیمروں سے ایک “مشتبہ فرد” صبح 4 بجے کے قریب اسٹور کے آس پاس منڈلاتا دیکھا گیا۔