جاپان کے ساتھ معاہدہ متنازع جزائر کو کور کرتا ہے: امریکی اہلکار

واشنگٹن: ایک اعلی امریکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ چین جاپان تلخ علاقائی تنازع کی وجہ مشرقی بحر چین میں واقع غیر آباد جزیرچے “واضح طور پر” 1960 کے سلامتی معاہدے میں شامل ہیں جس کے تحت امریکہ جاپان پر حملے کی صورت میں مدد کرنے کا پابند ہے۔

کیمبل نے ایشیائی علاقائی تنازعات کے پینل کی سماعت کے موقع پر کہا، “ہم واضح طور پر تسلیم کرتے ہیں ۔۔۔ کہ جاپان (ان پر) موثر انتظامی کنٹرول رکھتا ہے ۔۔ اور، اس طرح، یہ واضح طور پر سلامتی معاہدے کی شق نمبر پانچ کے تحت آتا ہے”۔

یہ شق اتحادیوں کو “ایسے تمام مسلح حملوں اور ان کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات” کی اطلاع “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دینے اور سلامتی کونسل کی جانب سے امن اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے مداخلت پر رک جانے” کا پابند بھی کرتی ہے۔

ذیلی کمیٹی کے چئیر مین سینیٹر جِم ویب، جو ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ اور ایشیائی فوجی امور کے پرانے ماہر ہیں، نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مشرقی بحر چین اور جنوبی بحر چین میں چینی افعال کا “بہ احتیاط اور مکمل جواب دے”، جہاں چین کے دوسرے علاقائی تنازعات بھی ہیں جو حالیہ برسوں میں شدت اختیار کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا، “چین کی جانب سے سین کاکو جزائر میں حالیہ دراندازی کے تناظر میں، یہ بہت اہم ہے کہ ہم سلامتی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری کو واضح انداز میں بیان کرنا جاری رکھیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.