4 سالہ بچی کے مرنے پر جوڑا زیر حراست

آئچی: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی اور عورت کو حراست میں لیا ہے جب ان کی 4 سالہ بیٹی آنا تویوہاشی، صوبہ آئچی میں نظر انداز کیے جانے کے باعث مر گئی۔

پولیس کے مطابق، 48 سالہ کازوہیسا کاتو اور اس کی 38 سالہ بیوی یوکو کے بارے خیال ہے کہ انہوں نے پچھلے سال سرما میں سردی لگنے کے بعد سے اپنی بیٹی کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس جوڑے پر الزام ہے کہ وہ آنا کو ڈاکٹر کے پاس لے کر نہ گئے اور اسے مناسب خوراک مہیا نہ کی۔

پولیس نے کہا کہ اس جوڑے نے جمعرات کو ہنگامی خدمات سے رابطہ کیا اور آپریٹر کو بتایا کہ ان کی بچی کا سانس بند ہو گیا ہے۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسکی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس نے اس جوڑے پر موت کی وجہ بننے والی والدینی غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ دونوں والدین نے اطلاعات کے مطابق الزام تسلیم کر لیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.