سیل فون، کمپیوٹر کانجی لکھنے کی زوال پذیر صلاحیت کے ذمہ دار

ٹوکیو: ثقافتی ایجنسی نے اس ہفتے ایک رپورٹ میں کہا کہ سروے شدہ 66.5 فیصد جاپانیوں کا خیال تھا کہ سیل فون اور کمپیوٹروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ان کی کانجی حروف لکھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

قومی سطح کا یہ سروے اس برس فروری سے مارچ کے دوران 16 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگوں سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد برقی ابلاغی طریقوں کے ادراک شدہ اثرات جاننا تھا۔

2069 جواب دہندگان میں سے 66.5 فیصد نے کہا کہ ان کی کانجی لکھنے کی صلاحیت مسلسل ای میل لکھنے کی وجہ سے کم ہو گئی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ تعداد 10 سالوں میں 25 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

40 کے پیٹے میں موجود جواب دہندگان کے لیے یہ تعداد 79.5 فیصد تک بڑھ گئی، جبکہ 30 کے پیٹے میں موجود لوگوں کے لیے یہ تعداد 57.7 فیصد تک بڑھی۔

مزید برآں، ایجنسی نے اضافہ کیا کہ ایسے جواب دہندگان کی تعداد میں بھی 29.5 فیصد اضافہ ہو گیا جن کے خیال میں ای میل کے ذریعے اب تحریر کی طرح کچھ زبانی پیغامات بھی آسانی کے ساتھ بھیجے جا سکتے ہیں، جو کہ 12.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق، ایسے جواب دہندگان، جنہوں نے محسوس کیا کہ لوگوں سے روبرو ملنا ایک بوجھ بن گیا ہے، مجموعی تعداد کا 18.6 فیصد تھے جو 7.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.