جاپان ایٹمی توانائی سے پاک ہو جائے گا، نودا کا اصرار

ٹوکیو: وزیر اعظم نے جمعہ کو تنقید، کہ ان کی حکومت ادھر اُدھر پھسل رہی ہے اور اس ایٹمی معاملے پر متحدہ موقف سامنے لانے کے قابل نہیں، کے جواب میں کہا کہ جاپان ایٹمی توانائی سے پاک ہو جائے گا۔

یوشیکو نودا کی انتظامیہ نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ 2040 تک ملک کے مخلوط توانائی منظرنامے سے ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔ “ہم نے یقیناً 14 ستمبر کو کابینہ میں ایٹمی توانائی ترک کرنے کی پالیسی کی منظوری دی ہے۔” غیر متزلزل رویے کے ذریعے ہم اس اصول پر مشتمل کئی پالیسیاں نافذ کریں گے۔

مینی چی  شمبن نے کہا کہ کابینہ نے صرف ایک منصوبے کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد “(2030 تک ایٹمی توانائی ترک کرنے کی) حکمت عملی پر مشتمل ایک توانائی اور ماحولیاتی پالیسی بنانا ہے اور اس کی مسلسل جانچ اور نظر ثانی کرتے رہنا ہے”۔

اخبار نے اپنے اداریے میں کہا، “ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سازی اور ہر ایک کی تشفی کرنے کی کوشش کا نتیجہ ایٹمی توانائی کی پالیسی پر مبہم پوزیشن کی صورت میں نکلا ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.