متنازع جزائر کے قریب پانیوں میں تین چینی جہازوں کے داخلے پر جاپان کا احتجاج

ٹوکیو: جاپانی حکومت کے مطابق، پیر کو تین چینی جہاز مشرقی بحر چین میں واقع متنازع جزائر کے نزدیکی پانیوں میں داخل ہو گئے جنہیں جاپان ملکی سالمیت کی خلاف ورزی گردانتا ہے؛ جس سے فوری طور پر سرکاری سطح پر احتجاج اور کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششیں پھر سے تازہ ہو گئیں۔

یہ اقدام چین کی جانب سے ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین تعلقات معمول پر آنے کی 40 ویں سالگرہ کی تقریبات ملتوی کرنے اور چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے اہلکاروں کے پیر کو ٹوکیو کے دورے پر آمد کے منسوخ ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایک ماہی گیر گشتی جہاز بھی جاپان کے دعوی کردہ پانیوں میں دیکھا گیا۔

چین جاپان تعلقات جاپان کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں جزائر، جنہیں جاپان سینکاکو اوار چین دیاؤ یو کہتا ہے،  خریدنے کے بعد تیزی سے انحطاط پذیر ہوئے ہیں، جس سے پورے چین کے شہروں میں جاپان مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ جاپانی نائب وزیر خارجہ چیکاؤ کاوائی پیر کو چین کے نائب وزیر خارجہ ژینگ ژینجوان کے ساتھ چین جاپان تعلقات پر بات چیت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.