ٹوکیو: وزارت دفاع نے جمعرات کی رات کہا کہ جمعہ کو امریکی فون کے 12 عدد ٹیڑھے روٹر والے مال بردار طیارے ایم وی 22 اوسپرے کی ایواکونی ائیر بیس، صوبہ یاموگوچی سے میرین کارپس فوتینما ائیر بیس، گینوان، اوکی ناوا میں تعیناتی کو (جزیرے کی جانب) بڑھتے ہوئے ٹائیفون کی وجہ سے موخر کر دیا گیا۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ ٹائیفون نمبر 17 جمعے کی صبح ساکی شیما سے ٹکرائے گا جس کے بعد وہ ویک اینڈ کے دوران اوکی ناوا میں موسلا دھار بارش کا باعث بنے گا۔
این ایچ کے کے مطابق، وزارتِ دفاع نے اوسپرے کی تعیناتی کی کوئی نئی تاریخ نہیں دی۔
جمعرات کو اس س قبل تین میونسپلٹیوں کے اہلکار اور صحافیوں نے ایک اوسپرے پر سواری کی جو امریکہ اور جاپانی حکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کو طیارے کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کروانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اوکی ناوا نے آزمائشی پرواز کے لیے اہلکار بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔