حکومت نے ایباراکی کے جنگل کو فوکوشیما کا تابکار فضلہ ذخیرہ کرنے کی جگہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

ایباراکی: حکومت نے جمعرات کو فیصلہ کیا کہ اس نے صوبہ ایباراکی کے شمال میں تاکاہاگی شہر کے قریب واقع قومی جنگلاتی اراضی کو فوکوشیما کے تابکار فضلے کو ذخیرہ کرنے کی جگہ کے طور پر منتخب کیا ہے۔

وزارت ماحولیات کے ایک نائب وزیر نے تاکاہاگی کے مئیر یوشیو کوساما کے ہاں جا کر انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

کوساما نے بعد میں رپورٹروں کو بتایا کہ وہ اس اطلاع پر ہل کر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں 8000 بیکرلز فی کلوگرام سے زیادہ تابکار سیزیم والا قریباً 1700 ٹن فضلہ ذخیرہ کیا جائے گا۔

حکومت نے یائیتا کے قصبے توچیگی کے لیے بھی اس ماہ کے شروع میں ایسا ہی فیصلہ کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.