ٹوکیو: جاپان کی نئی ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی نے بند پڑے ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے اسٹریس ٹیسٹوں کو پیشگی شرط قرار دینے کے منصوبوں کو پرے کر دیا ہے۔
تابکار طبعیات دان اور ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی کے چئیرمین شونیچی تاناکا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “کاروباروں کو سیفٹی پر توجہ دلانا اچھا کام ہے، تاہم میں اسٹریس ٹیسٹوں کو ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے لیے پیشگی شرط نہیں بنا نے جا رہا”۔
تاناکا نے کہا کہ تنظیم جاپان کی فعال فالٹ لائنز پر تحقیق، جو اگلے مہینے شروع ہو گی، کے نتائج کی روشنی میں جاپان کے بند پڑے ایٹمی بجلی گھر دوبارہ چلانے کے قوانین مرتب کرے گی۔