چین کے مرکزی بینک کے ایک مشیر نے جمعرات کو کہا کہ چین اور جاپان کے مابین بدتر ہوتے علاقائی تنازع نے دونوں ممالک اور جنوبی کوریا کے مابین آزادی تجارتی زون قائم کرنے کے لیے مذاکرات کو ڈی ریل کر دیا ہے۔
چین جاپان تعلقات جنوبی بحر چین میں واقع جزائر، جن کے بارے خیال ہے کہ وہ قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں، کے ایک سلسلے پر جاری جھگڑے کی وجہ سے کئی عشروں کی کم ترین سطح پر ہیں، اور کوئی بھی فریق ان پر علاقائی حاکمیت کے دعوؤں سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
پچھلے ہفتے چین میں پرتشدد مظاہرے بھڑک اٹھے تھے جب جاپانی حکومت نے ان میں سے دو جزائر خرید لیے، جنہیں چینی مین یاؤ یو اور جاپانی میں سین کاکو کہا جاتا ہے۔
کشیدگی کے باوجود جاپانی اور چینی اہلکاروں نے جمعرات کو سفارتی تعلقات کی 40 سالگرہ کے موقع پر ملاقات کی، تاہم جاپانی طرف کے سربراہ نے کہا کہ وہ “بھاری دل” کے ساتھ آئے ہیں۔