نیویارک: اوباما انتظامیہ نے جمعہ کو امریکی اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا پر دباؤ ڈالا کہ وہ متنازعہ جزیرچے پر تنازع کے باجود شمالی کوریا اور دوسرے کلیدی معاملات پر تعاون کرنا جاری رکھیں، اور ٹوکیو اور بیجنگ پر بھی بحری سرحدوں کے نسبتاً زیادہ تلخ تنازع کے سلسلے میں زور دیا کہ وہ سنجیدہ سفارتی کوششیں کریں۔
جاپانی اور جنوبی کوریائی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں سیکرٹی آف اسٹیٹ ہیلری روڈھام کلنٹن نے کہا، “خطے کے ہر ملک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تنازعات کے حل، کشیدگی کو پرامن انداز میں کم کرنے، خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کام کرے”۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ شمالی کوریا کو اس کے ایٹمی ہتھیار ترک کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے تین کلیدی ممالک کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور انہوں نے ننھے منے جزائر پر جاری عدم اتفاق کو کم کرنے کی حتی المقدور کوشش کی، جو جنوبی کوریا میں ڈوکڈو اور جاپان میں تاکے شیما کہلاتے ہیں۔
“جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ہمارے اتحاد خطے میں امن اور خوشحالی کا بنیادی پتھر ہیں،” کلنٹن نے جاپانی وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا اور کورین وزیر خارجہ کِم سُنگ ہوان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے قبل کہا۔