چینی سفارتخانے کو ‘یوشیکو نودا’ کی جانب سے گولی کا پارسل

ٹوکیو: پولیس اور جمعہ کی اطلاعات کے مطابق، سلگتے علاقائی تنازع کے دوران ٹوکیو میں چینی سفارتخانے نے ڈاک کے ذریعے ایک گولی وصول کی، جس پر بھیجنے والے نے جاپانی وزیر اعظم کا نام لکھا ہوا تھا۔

جی جی پریس کے مطابق، بندوق کی گولی والا ایک لفافہ جمعرات کی صبح سفارتخانے پہنچا۔

وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیر اعظم نے یہ گولی نہیں بھیجی تھی، اور مزید وضاحت نہیں کی کہ اس پر وہ کیا اقدام اٹھائیں گے۔

جی جی پریس نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھیجنے والے کا نام “یوشیکو نودا” دیکھ کر سفارتی اہلکار اس معاملے کو پولیس کے پاس لے گئے۔

اس میں کوئی خط شامل نہیں تھا۔

پولیس ترجمان نے کہا، “یہ سچ ہے کہ گولی جیسی چیز والا ایک لفافہ سفارتخانے کو بھیجا گیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.