جاپان کو جلد از جلد ایٹمی توانائی ترک کر دینی چاہیے، ایدانو

ٹوکیو: جاپان کے وزیر صنعت نے کہا کہ ملک کو جلد از جلد ایٹمی توانائی ترک کر دینی چاہیئے چونکہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ زلزلوں کا نشانہ بننے والے ملک کے لیے بہت زیادہ خطرے کا باعث ہیں۔

یوکیو ایدانو نے کہا کہ پچھلے سال فوکوشیما ڈائچی پلانٹ سے سونامی ٹکرانے کے بعد کے پگھلاؤ نے ظاہر کیا کہ ایٹمی توانائی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

پتاہم ایدانو نے کہا کہ ایٹمی توانائی رات بھر میں ختم نہیں کی جا سکتی۔

جاپان کی حکومت نے اس ہفتے ایک منصوبہ اختیار کیا ہے جس کے تحت 2040 تک ایٹمی توانائی کو ختم کر دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ بہت سی چیزیں غیر واضح چھوڑ دیتا ہے، بشمول یہ کہ بڑھنے والے فضلے کا کیا کِیا جائے اور سبز توانائی کو کیسے فروغ دیا جائے، جس سے تنقید کو شہہ ملی ہے کہ حکومت نے ایٹمی صنعت پر انحصار کرنے والے کاروباروں اور برادریوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.