ٹوکیو: امریکی ماہرین زلزلیات نے کہا کہ منگل کو 6.2 شدت کا ایک زلزلہ جنوبی جاپان سے ٹکرایا تاہم کسی بڑے نقصان یا سونامی سے خبردار کرنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق، یہ زلزلہ صبح 7:21 بجے ہونشو کے مرکزی جزیرے پر میاکو کے مشرق میں 96 کلومیٹر کی دوری پر سمندر میں آیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر تھی۔
اس زلزلے کے قریباً 30 منٹ بعد 5.1 شدت کے ایک اور زلزلے نے جھٹکا دیا، جو میاکو سے 107 کلومیٹر دور مشرق میں ٹکرایا۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کی گہرائی 37.9 کلومیٹر ناپی گئی تھی۔
یہ علاقہ مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔