ٹوکیو: فوکوشیما کی صوبائی حکومت نے اس ہفتے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے مفت طبی نگہداشت کی پیشکش شروع کر دی۔ طبی اہلکاروں نے کہا، یہ جاپان میں اپنی طرز کا اولین منصوبہ ہے اور اس کا ہدف صوبے میں رہنے والے 36,000 بچے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد ایسے علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کے لیے مزید معاونتی ماحول مہیا کرنا ہے جہاں فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کی آفت کے بعد زیادہ تر آبادی نقل مکانی کر گئی۔ مقامی حکومتوں کو امید ہے کہ مفت طبی نگہداشت سے خاندانوں کو وہیں رہنے کی ترغیب ملے گی۔
اہلکاروں کا اندازہ ہے کہ پچھلے سال کی ایٹمی آفت کے بعد سے 18 سال سے کم عمر کے قریباً 18,000 بچوں کو صوبے سے باہر منتقل کیا جا چکا ہے۔