ٹوکیو: تین سال سے زیادہ کی تلاش کے بعد جب ایک تفتیش ٹوکیو پولیس کو تین آدمیوں تک لے گئی جو غائب ہونے سے قبل کازویوکو کوبایاشی، جو ریستوران کا مالک ایک شخص تھا اور مئی 2009 میں اچانک غائب ہو گیا، کے واقف کار تھے، تو انہوں نے سوچا کہ آخرکار انہوں نے اس ریستوران مالک کے محل وقوع کا پتا چلا لیا ہے۔
یہ آدمی، جنہیں اس سال کے شروع میں فراڈ کے الگ الگ الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، 27 ستمبر کو ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے اور جب یہ پتا چلا کہ کوبایاشی ان سے نامعلوم مقدار میں رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا، جو اس نے انہیں قبل ازاں ادھار دی تھی، تو فوراً ہی ان پر قتل کا شبہ ہو گیا۔
اس مقدمے نے بعد میں ایک اور مکروہ کروٹ لی، جب پیر کو دو مشتبہ افراد نے یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے کوبایاشی کی پسی ہوئی باقیات کو سالن (کری) کے ایک برتن میں دم پخت کیا تھا۔ کری اپنی تیز بو کی وجہ سے جانی جاتی ہے اور یقینی طور پر اتنی طاقتور ہوتی کہ “اجزا” کی بدبو کو بے اثر بنا دیتی۔