ٹیپکو نے فوکوشیما ڈائنی پلانٹ سے استعمال شدہ ایندھن ہٹانا شروع کر دیا

فوکوشیما: تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر چلانے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے فوکوشیما ڈائنی ایٹمی بجلی گھر کے چوتھے ایٹمی ری ایکٹر سے ایندھن کی استعمال شدہ اسمبلیاں ہٹانا شروع کر دی ہیں۔

ٹیپکو کے مطابق، فوکوشیما ڈائچی سے 11 کلومیٹر دور واقع فوکوشیما ڈائنی ایٹمی بجلی گھر کے چاروں ری ایکٹر 11 مارچ کی آفت کے بعد خودبخود بند ہو گئے تھے۔ ٹیپکو ری ایکٹر کی “مرمت” پر کام کرتا رہا ہے، جس میں اس کے مطابق استعمال شدہ ایندھن کی اسمبلیاں ہٹانا شامل ہے، جس میں سے ہر ایک میں ایندھنی سلاخوں کے بنڈل شامل ہیں، جنہیں کرین کے ذریعے ہٹا کر پانی کے ایک تالاب میں رکھا جاتا ہے۔

ٹیپکو کا کہنا ہے کہ ری ایکٹر نمبر چار پر کام دوسرے ری ایکٹروں کی نسبت تیزی سے سر انجام پا رہا ہے اور 24 اکتوبر تک تمام کی تمام 764 اسمبلیاں ہٹا دے گا۔ بدھ کو کاروائی کا مشاہدہ کرنے کے لیے میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.