ایبے کا دورہِ فوکوشیما؛ ایل ڈی پی کی اقتدار میں واپسی پر اقدامات کا وعدہ

فوکوشیما: اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے نو منتخب سربراہ شینزو ایبے نےبدھ کو صوبہ فوکوشیما کا دورہ کیا اور پچھلے سال کی ایٹمی آفت سے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے رہائشیوں سے وعدہ کیا کہ اگر ایل ڈی پی اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والے عام انتخابات جیتتی ہے تو وہ ان کے لیے معاونت کا عمل تیز کریں گے۔

ایبے کا دورہِ فوکوشیما اتوار کو وزیر اعظم یوشیکو نودا کے طے شدہ دورے سے پہلے ہوا ہے۔

بدھ کی صبح ایبے نے سوما شہر کا دورہ کیا اور بے گھر رہائشیوں سے ملاقات کی جو عارضی مکانات کے کمپلیکس میں رہائش پذیر ہیں۔ “میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ایل ڈی پی اقتدار میں واپس آئی تو ہم بحالی کا کام تیز کریں گے۔”

سہ پہر میں ایبے نے مینامی سوما اور نامئے کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے کارکنوں کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.