ایمرجنسی کے مریض کی چھ ھسپتالوں سے مدد کی کال رفیوز هونے پر موت واقع ـ

ایمرجنسی کے مریض کی چھ ھسپتالوں سے مدد کی کال رفیوز هونے پر موت واقع ـ
نارا: ایک ٦٣ ساله اخبار فروش جو که نارا کین کے ایکوما کی ایک خبار فروش ایجنسی میں کام کرتا تھا
کو ایمرجنسی میں مدد کی ضرورت کے باوجود چھ ھسپتالوں نے قبول کرنے سے معذرت کر لی جس سے اس کی موت واقع هو گئی هے
ان چھ ھسپاتالوں میں سے دو ایمرجنسی سینٹر بھی تھے
واقعات کے مطابق فائر برگیڈ هیڈ کواٹر کو ٢١ مارچ کی رات ١:٤٠ پر ایک کال موصول هوئی که
ایک آدمی گر گیا ہے
جس بر فائر برگیڈ والے پانچ منٹ میں موقع پر پہنچ گئے جب که مریض سانس لے رها تھا
اور فوراً هی مریض کو دل کا دورھ پڑا ـ
عملے نے موبائل فون استعمال کرتے هوئے ایکوما میں واقع چھ ھسپتالوں میں باری باری فون کرکے ان سو مریض کو داخل کرسکنے کا پوچھا ـ
لیکن سارے هی ہسپتالوں نے مریض کو قبول کرنے سے معذوری ظاهر کی
کیونکه ان کے پاس یا تو خالی بیڈ نهیں تھے یا پھر ان کے پاس مریض کو درکار امداد کا سامان اور سسٹم موجود نهیں تھا