کاناگاوا میں دو بیٹیوں کا قتل کرنے والی عورت گرفتار

کاناگاوا: پولیس اور ذہنی صحت کے ماہرین ایک عورت کی مجرمانہ ذمہ داری کی جانچ کر رہے ہیں، جس نے بدھ کی رات ہایاما، صوبہ کاناگاوا میں واقع اپنے گھر میں اپنی دو بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا، یہ عورت، جس کا نام ماساکو ناگاتو اور عمر 42 سال ہے، اپنی 9 سال اور 9 ماہ کی عمر کی دو بیٹیوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔

بچیوں کی لاشیں اس عورت کی ماں نے دریافت کیں جو بدھ کی رات 7:30 بجے کے قریب اپارٹمنٹ آئی تھی۔ ناگاتو سے بات کرنے والے ایک ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ اس کو پہلے سے ڈپریشن کا مرض تھا اور وہ اچھی نیند نہیں لے پاتی تھی، جس کی وجہ سے وہ باقاعدہ علاج کروا رہی تھی۔

تاہم، ڈاکٹر سے منسوب بیان کے مطابق ناگاتو نے قریباً ڈیڑھ سال قبل ہسپتال میں علاج کے لیے آنا بند کر دیا تھا اور اپنی دوائیں بھی نہیں لے رہی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.