خودکشی کے لیے کودنے والوں نے گوتاندا، شین جوکُو میں ٹرین سروس تہہ و بالا کر دی

ٹوکیو: منگل کی صبح ٹوکیو میں گوتاندا اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم سے ایک نوعمر لڑکی نے کود کر اپنی جان لے لی۔ بدھ کی رات 30 کے پیٹے میں ایک آدمی شین جوکو اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے آنے والی ٹرین کے سامنے کود گیا اور فوراً ہی جان کی بازی ہار گیا۔

شیناگاوا کے حادثے میں لڑکی ،جس کی شناخت نہیں ہو سکی، جے آر یامانوتے لائن کے پلیٹ فارم پر صبح 7:30 بجے کے قریب کودی۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ اپنے اسکول کی وردی پہنے ہوئے تھی۔ جے آر کے اہلکاروں کے مطابق، ٹرین سروسز قریباً 45 منٹ تک تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے 110,000 مسافر متاثر ہوئے۔

دریں اثناء بدھ کی رات شین جُوکو اسٹیشن کے واقعے میں آدمی نے رات 10 بجے کے تھوڑی ہی دیر بعد پلیٹ فارم سے چُوؤ لائن پر چھلانگ لگا دی۔ ٹرین کے ڈرائیور نے کہا کہ اس نے آدمی کو چھلانگ لگاتے دیکھا اور ہنگامی بریک لگائی لیکن ٹرین کو آدمی سے ٹکرانے سے روکنے میں بہت دیر ہو چکی تھی۔

اسٹیشن کے اہلکاروں نے کہا کہ ٹرین سروسز قریباً 50 منٹ تک معطل رہیں، جس سے 36,000 مسافر متاثر ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.