ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ ایک طاقتور ٹائیفون جمعرات کو جاپان کی شمال مشرقی بحر الکاہلی ساحلی پٹی کے نزدیک منڈلا رہا تھا۔
ایجنسی نے کہا، ٹائیفون مالی کاسی، جو اپنے اندر 126 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں سموئے ہوئے تھا، شام چار بجے کے قریب ٹوکیو کے مشرق میں بحر الکاہل میں تھا اور مشرق کی جانب بڑھ رہا تھا۔
ایجنسی کے مطابق، ٹائیفون جاپانی جزائر سے براہ راست ٹکرانے کی توقع نہیں ہے بلکہ پیشن گوئی یہ ہے کہ وہ بحر الکاہل کے ساتھ واقع شمال مشرقی ساحلی پٹی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
ایجنسی نے خبردار کیا کہ جمعرات کی رات جاپان کے سونامی سے تاراج شدہ شمال مشرق کے ساحلوں پر چھ میٹر تک اونچی لہریں آ سکتی ہیں۔