جاپانی، برطانوی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل پر کام پر نوبل انعام برائے طب جیت لیا

اسٹاک ہوم: نوبل انعام کی جیوری کے مطابق، جاپان کے شینیا یاماناکا اور برطانیہ کے جان بی گورڈن نے پیر کو اسٹیم سیل پر انتہائی اہم دریافت کرنے پر نوبل انعام برائے طب حاصل کر لیا۔

اس نے کہا، اس جوڑے کو “دریافت کہ بالغ خلیات کو دوبارہ خلیات ساق والی حالت میں واپس جانے کے لیے ری پروگرام کیا جا سکتا ہے” کی بنیاد پر انعام سے نوازا گیا۔

ان دونوں نے دریافت کیا “کہ بالغ، خصوصی خلیات کو دوبارہ نابالغ خلیوں میں تبدیل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں جو جسم کی تمام بافتوں کی صورت میں بڑھوتری کے قابل ہوتے ہیں”۔

نوبل کمیٹی نے کہا، انسانی خلیات کو پروگرام کر کے “سائنسدانوں نے بیماریوں کے مطالعے اور تشخیص و علاج کے طریقوں کے نئے طریقوں کی دریافت کے لیے مواقع تخلیق کر دئیے ہیں”۔

گورڈن اس وقت گورڈن انسٹیٹیوٹ کیمبرج جبکہ یاماناکا کیوتو یونیورسٹی جاپان کے ایک پروفیسر ہیں۔

اقتصادی بحران کی وجہ سے نوبل فاؤنڈیشن نے انعامی رقم کو 2001 کے بعد 10 ملین کرونا سے  کم کر کے آٹھ ملین سویڈش کرونا (1.2 ملین ڈالر، 930,000 ہزار یورو) فی انعام کر دیا ہے۔

اس برس انعام سے نوازے جانے والے افراد 10 دسمبر، جو 1896 میں وفات پانے والے انعام کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی ہے، کو اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والی ایک باضابطہ تقریب میں اپنا انعام حاصل کریں گے۔

1 comment for “جاپانی، برطانوی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل پر کام پر نوبل انعام برائے طب جیت لیا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.