چین کے 2 سینئر مالیاتی اہلکاروں کی ٹوکیو میں آئی ایم ایف کی میٹنگ میں عدم شرکت

ٹوکیو: فنڈ کی ایک رپورٹ نے بدھ کو کہا کہ چین کے دو سینئر ترین مالیاتی اہلکار جاپان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی میٹنگوں میں شرکت نہیں کریں گے، جبکہ ٹوکیو اور بیجنگ سفارتی تنازع میں الجھے ہوئے ہیں۔

آئی ایف ایم نے کہا کہ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر ژہو ژیاچُوآن، جنہیں اتوار کو لیکچر دینا تھا، جو سالانہ کانفرنس کا مرکزی خطاب تھا، اب اپنے نائب کو بھیجیں گے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا نے اطلاع دی کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے لیے چینی وفد کی “سربراہی یی گینگ، نائب گورنر پیپلز بینک آف چائنا، اور ژو گانگیاؤ، نائب وزیر خزانہ کریں گے”۔

جاپان کے اعلی ترین حکومتی ترجمان اوسامو فوجیمورا نے معمول کی ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ٹوکیو مایوس ہوا۔

ٹیوٹا — رواں سال کی پہلی ششماہی میں فروخت کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی کار فرم — اور ہنڈا دونوں نے منگل کو کہا تھا کہ وہ چین میں پیداوار کو “ہم آہنگ کرنا” جاری رکھیں گے جیسا کہ اطلاعات کے مطابق کار ساز ادارے وہاں اپنے مراکز پر پیداوار کو تقریباً نصف کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.