سامان سے دھویں کا بم، بیڑیاں، باڈی بیگ برآمد ہونے پر جاپان کی پرواز سے لاس اینجلس آنے والا آدمی دھر لیا گیا

لاس اینجلس: وفاقی حکام نے منگل کو کہا، بلٹ پروف ویسٹ اور آگ مزاحم پینٹ پہنے ہوئے ایک آدمی کو لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا جب اس کے سامان سے دھویں کا ایک بم، بیڑیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے۔

امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے کہا، بوسٹن جانے والے 28 سالہ یونگڈا ہوآنگ ہیرس کو جمعے کو اوساکا میں کانسائی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والی پرواز پر ضرر رساں مادے لے جانے پر حراست میں لیا گیا۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تفتیش کا احوال بیان کرنے والے ایک امریکی اہلکار کے مطابق، ہیرس اپنا انٹرویو کرنے کی کوشش کرنے والے وفاقی حکام سے تعاون نہیں کر رہا تھا۔

دھویں کے بم کا بعد میں لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایکس رے کرایا۔

وفاقی حکام نے ایک خبری اعلامیے میں کہا، “آگ پکڑنے کے حالات کے لحاظ سے یہ دھویں کا بم، جسے کمانڈو مینوفیکچررز نے بنایا ہے، ممکنہ طور پر کمرشل ائیرلائن کے کیبن کو دھوئیں سے بھر سکتا تھا یا آگ کا باعث بن سکتا تھا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.