جاپان کا عرب اسپرنگ سپورٹ فنڈ کے لیے تین سال کے دوران 12 ملین ڈالر کا وعدہ

وزیر خزانہ کوریکی جوجیما نے جمعہ کو کہا کہ جاپان عالمی بینک کے ایک فنڈ میں تین سال کے دوران 12 ملین ڈالر کا حصہ ڈالے گا، جو عرب اسپرنگ نامی شورش کی وجہ سے متاثرہ معیشتوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

جوجیما نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے نیم سالہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے ٹوکیو آنے والے وزرائے خزانہ سے ایک ملاقات کے بعد رپورٹروں کو بتایا، “مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی معیشتوں کو سپورٹ کرنے کی کوششوں کے تحت، جاپان نے مشرق وسطی/ شمالی افریقہ تبدیلی فنڈ میں تین سال کے دوران 12 ملین ڈالر کے تعاون کا وعدہ کیا ہے”۔

مینا (مڈل ایسٹ/ شمالی افریقہ) تبدیلی فنڈ عالمی بینک نے ڈیو ویلی پارٹنر شپ کی درخواست پر قائم کیا تھا، جسے تیونس، مصر اور لیبیا میں پچھلے سال کی شورشوں کے بعد شروع کیا گیا، جن سے عشروں طویل آمریتوں کا خاتمہ ہوا اور مراکش و اردن جیسے ممالک میں مظاہروں کے دوران فوری اصلاحات کا مطالبہ ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.